ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں پر حملے ن لیگ کی تاریخ ہے، غداری کا مقدمہ بننا چاہیے، غلام سرور خان

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے  ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ اداروں پر حملے ن لیگ کی تاریخ ہے،اس پر غداری کا مقدمہ بننا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہاکہ 1997میں سپریم کورٹ میں پورے پاکستان سے غنڈے منگوائے تھے،مسلم لیگ ن نے اپنی تاریخ دہراتے ہوئے نیب آفس گاڑیوں میں پتھرلائی،ن لیگ نے ہر کام اور ہر ادارے کو سیاسی بنایا،اداروں کو کمزور کرنا پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر پارٹی کو نیب آفس کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے،11اور12تاریخ کو پیشی کا فرق سب نے دیکھا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور ن لیگ جی ٹی روڈ کی پارٹی بن چکی ہے،پیپلز پارٹی اپنے نظریے سے ہٹ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں