ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی سے تارکین وطن کی بے دخلی میں 50 فیصد اضافہ

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی سے گزشتہ برس کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ہمیشہ کے لیے بے دخل کر دیا گیا۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تھی جب کہ ان میں مستقل رہایشی پرمٹ کے حامل غیر ملکی بھی شامل تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ اعداد شمار کی 2 مختلف ذرائع سے تصدیق کی گئی ہے۔ جرمن قوانین کی رو سے ہر ایسے غیر ملکی کو جسے عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہو اور خواہ اس کے پاس جرمنی میں مستقل قیام کا رہایشی پرمٹ بھی ہو، جرمنی بدر کیا جا سکتا ہے۔ ایسے افراد کو جرمنی سے جبراً ان کے آبائی ممالک میں بھیج دیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں