ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے جنہیں وہ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں میں کراچی میں نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سیلابی صورتحال رہی جبکہ صوبائی و شہری حکومت بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام نظر آئیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے بھی کراچی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ حکومت کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے سرزنش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں