ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوئیفا چیمپیئنز لیگ :کواٹر فائنل میں بارسلونا کو شرمناک شکست

یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے کواٹر فائنل میں جرمن کلب بائرن میونخ نے بارسلونا کو 8-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

لزبن میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ کا مقابلہ لیگ فیورٹ بارسلونا سے تھا۔بائرن میونخ نے90 منٹ کےگیم میں بارسلونا کے خلاف ایک دو نہیں پورے آٹھ گول کر ڈالے۔

کھيل کے چوتھے ہی منٹ ميں تھامس مولرنے گيند کو جال ميں پہنچاديا، ساتویں منٹ میں بائرن کےڈیوڈ ایلابا کے اون گول سے ميچ برابرہوگيا۔

اکيس ويں منٹ ميں ایورن پیریزک، ستائيس ويں منٹ ميں سرج گینبریاور اکتيس ويں منٹ ميں تھامس مولر نے مزيد ايک گول کردیا۔

دوسرے ہاف ميں سواریز نے گول اسکور کرکے بارسلونا کو کچھ سہارا دیا لیکن اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر نہ لاسکے، جبکہ دوسرے ہاف میں بائرن کے کھلاڑيوں نے مزيد چار گول اسکور کئے،فلپ کونٹنو نے دو بار گيند کو جال ميں پہنچايا۔

بائرن کی جانب سے فلپ کوٹینو نواورتھامس مولرنے 2،2،ایورن پیریزک،سرج گینبری،رابرٹ لیوانڈسکی، جوشوا کِمِچ  نےایک ایک گول اسکور کیا۔

بارسلونا کیلئےلیوس سواریز نے گول کیا جبکہ دوسراگول بائرن میونخ کے ڈیوڈ الاباکی جانب سے ہوا ۔

ميچ دو کے مقابلے آٹھ گولز سے بائرن ميونخ کے نام رہا۔ بائرن کی ٹيم یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے سيمی فائنل ميں پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں