ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترنگا نہیں چلے گا، بھارتی پنجاب میں سکھوں کا اعلان بغاوت

نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں سکھوں نے اعلان بغاوت کردی۔

انڈیا میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب میں سکھوں نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے ضلع موگا میں ڈی سی آفس پر بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔

دو نوجوانوں نے موگا شہر کے ڈی سی آفس میں بھارت کا جھنڈا پھینک کر خالصتان کا جھنڈا لگایا تاہم یہ واقعہ بھارت کے یوم آزادی سے ایک دن پہلے پیش آیا جبکہ بھارتی پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نجی روزنامہ کے مطابق بھارت میں خالصتان تحریک کے حق میں سکھوں نے کھل کر بغاوت شروع کر دی، خالصتان تحریک اور سکھوں کے مذہبی رہنمائوں نے کھل کر بھارتی فوج کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا، 6جون 2020  کو بھارتی پرچم نذر آتش کرنے اور 6جون 1984کو دربار صاحب پر حملہ کرنے والے بھارتی فوجی جرنیلوں کے پتلے جلانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں