ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈکیلیے آسٹریلیا کا21 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی(جسارت نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران آسٹریلین ٹیم کی کپتانی ایرون فنچ اور نائب کپتانی پیٹ کمنز کو سونپی گئی ہے۔دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 4 ستمبر، دوسرا میچ 6 ستمبر اور تیسرا میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں 11 ستمبر کوآمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 13 ستمبر اور تیسرا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں