ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان ہے

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ثریا عظیم وقف اسپتال میں جدید ترین سہولتیں ارزاں نرخوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ آمنہ طارق گائنی بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس بلاک کی تعمیر پر 75 لاکھ سے زائد کا خرچ آیا جسے طارق نجیب نجمی نے عطیہ کیا۔ صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم وقف اسپتال میاں ذکر اللہ مجاہد نے دکھی انسانیت کے لیے اتنی بڑی رقم عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طارق نجیب نجمی، احمد نجیب، عبدالعزیز عابد، افتخار احمد چودھری، ڈاکٹر علی حسن، ملک شاہد اسلم، ڈاکٹر اسماء، ڈاکٹر اشرف، فیاض احمد فیضی، ڈاکٹر لیاقت علی، خاور بٹ، اویس سرور اور شہزاد احمد بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفسہ نفسی کے دور میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار خالص اللہ کی رضا کے لیے اس کی مخلوق کی خدمت میں جٹے ہوئے ہیں۔ علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمے داری ہے، جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین تین مریض علاج کروانے پر مجبور ہیں جبکہ اسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے ڈاکٹرز اور مریضوں کی پریشانی مزید بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران غربیوں کی فلاح و بہبود اور ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے اور نعروں سے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ عملی طور پر اپنے منشور کے برعکس عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں