ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی: ابو ظہبی سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر جناح ایئرپورٹ پر اتارا لیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ نے کراچی میں ایئر ٹر یفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتارلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں