ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا راشد لطیف ہے،سلیم ملک

لاہور(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کر انے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو دوسرے آپشنز پر عمل کروں گا، تمام دستاویزات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔واضح رہے کہ سلیم ملک آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کروانے ایک بار پھر پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تھے۔ انہیں بارہ منٹ کے انتظار کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، دو سو صفحات پر مشتمل نوٹس کا میں کیا جواب دوں۔سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، راشد لطیف اصل قصور وار ہے، جس نے اپنی کپتانی کیلئے پوری ٹیم کو قربان کیا، انہوں نے ذاتی مفاد کیلئے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں انہیں بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتا تھا۔ راشد لطیف عطا الرحمان کے سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں