ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایوان وفاقی اکائیوں کے مابین اہم کردار ادا کررہا ہے، سنجرانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اْن کے چیمبر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے جس میںدونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین سینیٹ کو پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بتایا۔کم ترقی یافتہ علاقوں اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہا کہ ایوان بالا
وفاقی اکائیوں کے مابین بہتر رابطہ کاری کے لیے اپنا کر دار ادا کرتا رہے گا۔ صوبوں کے درمیان بہتر قانون سازی کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر روابط ضروری ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبے عوامی فلاح کے منصوبوں اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور ایوان بالاصوبوں کی ہر قسم کی معاونت کے لیے سرگرم رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں