ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات میں ہو گا۔

تفصیلات ے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے، ماہرین فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں