ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 اگست کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ بھارتی راجھستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کے زیر اثر مون سون کرنٹس مشرقی سندھ میں داخل ہورہے ہیں، کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے، تھر پارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں