ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا عمراکمل کی سزا میں کمی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع

لاہور: پی سی بی نے عمراکمل کی سزا میں کمی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کے مطابق یہ فیصلہ خاصا مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن اس بار ہم نے سوچا کہ ایسا کرنا ضروری تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے عمراکمل کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سال کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے اپیل کی اورآزادانہ ایڈڈیجوکیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر نے سزا کو کم کرکے اٹھارہ ماہ کردیا تھا۔

سلمان نصیرکے مطابق پی سی بی سزا میں کمی سے خوش نہیں اوربعض اہم قانونی نکات کی تشریح ابھی تک حل طلب ہے۔ اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ ثالثی عدالت سے رجوع کریں۔ اب یہ کورٹ پرمنحصر ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ یا کسی اورمناسب مقام پر اس کیس کی سماعت کرے۔ ہم نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جج صرف ایک ہی ہو تاکہ اخراجات کم آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں