ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ کورونا کیخلاف ویکسین نہیں لانے دے رہی،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کو صدارتی انتخابات میں ہرانے کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع نہیں کیا جارہا، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور چاہتا ہے کہ ویکسین کا معاملہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات تک تاخیر کا شکار رہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، دوائیاں موثر ہونے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں، وائٹ ہاؤس کے اعلامیوں پر نہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دواؤں کو ان کی سیفٹی اور موثر ہونے کی بنیاد پر جانچے نہ کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کام تیزکرو کے اعلامیوں کی بنیاد پر۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر کی جانب سے ایسا بیان خطرناک ہے اور یہ ناقابل برداشت ہے۔

خیال رہے کہ امریکامیں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے اور وبا کے سبب معیشت اور انتخابی مہم بری طرح متاثر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں