ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی شائقین کوا سٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت

بیجنگ(جسارت نیوز)کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی سپر لیگ نے فٹ بال شائقین کو سنیچر کے روز ہونے والا میچ اسٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ابتدا میں ایک ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جو چین میں فٹ بال کے کھیل کو معمول پر لانے کی طرف ایک بڑا اقدام ہے۔چینی سپر لیگ کا آغاز وبا کی وجہ سے پانچ کی ماہ کی تاخیر سے 25 جولائی کو شوزو اور ڈالیان میں انڈور ہوا تھا۔چینی فٹ بال آفیشلز نے بدھ کو شوزو حکام کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کی اور فٹ بال ٹیم شنگھائی ایس آئی پی جی کو پانچ سو شائقین کی اجازت دی اور اس طرح مخالف ٹیم بیجنگ گوان کو بھی اتنے ہی شائقین لانے کا کہا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں