ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مڈغاسکر: جیل میں ہنگامہ20 قیدی ہلاک‘88فرار

مڈغاسکر: سیکورٹی فورسز جیل میں ہونے والے ہنگامے پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں

اینٹانانیریو (انٹرنیشنل ڈیسک) جزائر پر مشتمل افریقی ملک مڈغاسکر کی جیل میں محافظوں اور قیدیوں میں جھڑپ کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزارت انصاف کے مطابق پُرتشدد واقعہ جنوب مشرقی شہر فارافنگانا میں پیش آیا، جہاں قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے محافطوں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا اور ایک اہل کار سے بندوق چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔ جھڑپ کے بعد حکام نے پولیس اور فوج کو طلب کر لیا، تاہم اس کشمکش میں 88 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے شہر بھر میں تلاش جاری رکھی اور 37 کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں