ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے امارات، سعودیہ ، اومان کو جاسوسی کے آلات فروخت کردیے

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، اومان اور بحرین کو اسپائی ویئر(جاسوسی کے آلات) فروخت کردیے تاکہ سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف شرپسندوں کی نگرانی میں مدد کی جا سکے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق  اسرائیلی فرم این ایس او گروپ ٹیکنالوجیز ، جس کا سافٹ ویئر موبائل فون ہیک کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ، نے پچھلے کچھ عرصے سے اپنے پیگاسس اسپائی ویئر کو سیکڑوں ملین ڈالر میں متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں فروخت کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کی حمایت ، معاونت  اور منظوری سے یہ ریاستیں حکومت مخالف کارکنوں کی نگرانی کے لئے اسرائیلی اسپائی ویئر کا استعمال کر رہی  ہیں۔

چیم لیونسن نے اسرائیلی اخبار میں لکھا کہ کہ این ایس او “خلیج کی ایک انتہائی فعال اسرائیلی کمپنی ہے اور اس کا پیگاس 3 سافٹ ویئر قانون نافذ کرنے والے حکام کو موبائل فونز کو ہیک کرنے ،ڈیٹا کی کاپی کرنے اور بعض اوقات اپنے کیمرے اور آڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیتوں پر قابو پانے کی اجازت دیتا ہے۔

لیونسن کے بقول  یہ کمپنی صرف سرکاری حکام کے ساتھ کام کرتی ہے لیکن یہ جمہوریت اور آمریت کے مابین کوئی فرق نہیں رکھتی  جیسا کہ خلیج میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں