ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ،عام تعطیل کا اعلان

کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شارع فیصل کاجائزہ لیتے ہوئے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مرادی علی شاہ نے چیف سیکریٹری کوتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں،چھٹیوں پر گئے ملازمین اپنے اپنے محکمے میں رپورٹ کریں۔

وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے  ریلیف کا کام شروع کرے، شاہراہوں سے پانی نکالنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں جائیں۔

وزارت داخلہ نے ہفتہ 29اگست  اور 30اگست اتوار کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں