ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ایم پی اے عبدالرشید کے گھر پر حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے”

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے گھر پر حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے ایم پی اے سید عبدالرشید کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ

انہوں نے کہا کہ ایک منتخب ممبر صوبائی اسمبلی و سیاسی رہنما پر حملہ حکومتی ناکامی ہے، ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سید عبدالرشید کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں