ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، کراچی کے انڈر پاسز میں تاحال پانی جمع

کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث زیر آب ہونے والے متعدد انڈر پاسز میں تاحال پانی جمع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 2 روز قبل ہونے والی باران رحمت کو حکومتی دعووں اور انتظامی نااہلی نے شہریوں کے لیے زحمت بنادیا، شدید بارش میں کراچی کے مختلف انڈر پاسزمیں تاحال بارش کا پانی جمع ہے۔

ملک کا سب سے بڑا شہر اور معیشت کے مرکز کراچی میں کے پی ٹی ،پنجاب چورنگی اور ڈرگ روڈ انڈر پاس میں تاحال پانی جمع ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے انڈرپاسز سے پانی کی نکاسی ممکن نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے پیر تک مزید تیز بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

دوسری جانب زیرآب آنے والے انڈر پاسز کو شہریوں کے لیے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں مسلسل بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی، شدید بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 27افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ شہریوں کو زندگی کے لالے پڑگئے جبکہ تیز بارشوں سے اربوں روپے کی املاک تباہ ہوچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں