ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: بھاتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، 10 کشمیری شہید  

سری نگر: جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں فائرنگ کرکے  10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ، تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں آج بھی 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے، بھارتی فورسز نے 48 گھنٹوں کے دوران 10 کشمیریوں کونشانہ بنایا۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں