ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منچھر جھیل: دروازہ ٹوٹنے سے متعدد دیہات ڈوبنے کا خدشہ

سہیون :منچھرجھیل میں بارش کے  پانی کے شدید دباؤکے باعث دانسترواہ کادروازہ ٹوٹ گیا،دروازہ ٹوٹنے سے منچھر جھیل سے پانی کارساؤشروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیون کے ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) کا کہنا ہےکہ آرڈی 62کے گیٹ کے مقام پر دانستر واہ کا دروازہ ٹوٹاہے ، جس کی مرمت کی جارہی ہے،متبادل دروازہ لگا کر مزید نقصان سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فوری مرمت کا کام پورا نہیں ہوا تو 100سے زائد دیہات ڈوبنے کا خدشہ ہے،دروازہ ٹوٹتے ہی وہاں کے لوگوں میں خوف پایا جاتاہے، جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں