ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، محمود خان

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھاجس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کیلیے لازوال اوربے مثال قربانی پیش کی جوہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ کربلا کا واقعہ ہمیں اپنے مشن سے محبت، ایثار، قربانی، حق کی حمایت، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر مسلمان نہ صرف اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں بلکہ دنیا میں انسانیت
کے استحصال اور ظلم کا خاتمہ کر کے پائیدار امن بھی قائم کر سکتے ہیں۔ عاشورہ محرم کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ سانحہ کربلا حق و سچ کا ساتھ دینے اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا ایک ایسا واقعہ ہے جس میں پوری انسانیت کیلیے عظیم درس پوشیدہ ہے۔ حضرت امام حسین ؓ یزیدی ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار تھے۔ آپ نے ظالم و جابر حکمرانوں اوراُ نکی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا۔
محمود خان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں