ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچزکے ساتھ کرکٹرزکوبھی فرمانبرداربنانے کا پلان بنالیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچزکے ساتھ کرکٹرزکوبھی فرمانبرداربنانے کا پلان بنالیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے مجوزہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے معاہدوں کا ڈرافٹ مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کوئی بھی کھلاڑی او رآفیشل بغیر معاہدے پردستخط کے کسی ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے گا، گزشتہ برس بعض کرکٹرز نے ایگزیمنٹ سائن کیے بغیر ایونٹ میں شرکت کی۔

اس بارمجوزہ ایگریمنٹ کی شقوں کے تحت سب کرکٹرز کو پی سی بی کے کوڈ آف ایتھکس کا پابند کیا جائے گا۔ مختلف محکموں سے وابستہ کرکٹرز اورمیچ آفیشلز کے لیے الگ کنٹریکٹ ہوگا ۔پی سی بی کنٹریکٹ سائن کرنے کے بعد کوئی او رکنٹریکٹ قبول کرنے سے پہلے انہیں بورڈ کا این اوسی لینا ضروری ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں