ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی بچت اسکیموں کے نظر ثانی شدہ شرح منافع کا اعلان

 کراچی: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت اسکیموں کے نظر ثانی شدہ منافع کا اعلان کردیا۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 24 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.04 فیصد سالانہ  مقرر کردی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 90 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا اور اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.77 فیصد سالانہ مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 5 بیسس پوائنٹس اضافہ مقرر کیا گیا ہے، ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.49 فیصد سالانہ مقرر کی گئی۔

پینشن، بہبود اور سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.32 فیصد برقرارہے، سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع 5.5 فیصد برقرار ہے۔ منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 اگست سے کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں