ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوگر کمیشن رپورٹ؛ وفاقی حکومت کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 3 رکنی بینچ تشکیل دیا جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں جب کہ بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں