ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا میں باغی ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی حفتر ملیشیا نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد دوبارہ خلاف ورزیاں شروع کردیں۔ لیبی فوج کے ترجمان کرنل محمدقنون کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فوجی افسران نے گزشتہ رات جنگ بندی کے تحت آنے والے علاقوں کا دورہ کیا،جہاں 72 گھنٹے کے دوران حفتر ملیشیا نے دوسری بار اشتعال انگیز کارروائی کی تھی۔ واضح رہے کہ لیبی وزیر اعظم فائز سراج اور حفتر کے سیاسی اتحادی ایوان نمایندگان کے اسپیکر عقیلہ صالح نے 21 اگست کو فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں