ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک میں قائم ریسرچ فرم ’ مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کے مطابق 2020ء میں ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔ عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔

پی ایس ایکس کے سی ای او ؍ ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے کووڈ 19کا بہترین انداز سے مقابلہ کیا۔ اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیرملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ’ خالص فروخت کنندہ‘ تھے وہ اگست کے مہینے میں ’ خالص خریدار‘ بن کر اُبھرے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا سے بہترین انداز میں نمٹا ہے۔ حکومت اور مرکزی بینک، دونوں نے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے جرأتمندانہ اقدامات کیے۔ فوری اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ ٹریک پر آگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں