ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں 7 ملزمان کا سر قلم کرنے کا حکم

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں فوجداری عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 7 افراد کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں فوجی عدالت نے مشرقی گورنریٹ الاحسا میں 2014 میں مسلح حملے میں ملوث 7 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ملزمان کے گروہ میں شامل مسلح افراد نے الاحسا میں واقع گاؤں الدالوہ میں فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

عدالت نے اس مقدمے میں 7 ملزمان کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائے موت اور 3 مجرموں کو 25، 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں