ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ : بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی، سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

سندھ میں بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی میں اضافے سے 30 سے40 فیصد کچےکے علاقے متاثر ہوئے ہیں جب کہ دریائےسندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافے سے حیدرآباد کا علاقہ سحرش نگر متاثرہوا ہے جس سے دریا کے بیڈ میں قائم کچے مکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں سے سکھربیراج پر نچلے درجےکا سیلاب ہے اور ریلا کوٹری بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ کاچھو میں 80 فیصد علاقے سے پانی کم ہونے کے باوجود راستے بند ہیں اور 200 سے زائد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں