ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقار یونس کا ایک ہی برانڈ کی گیند پوری دنیا میں استعمال کرنیکا مطالبہ

سڈنی(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ آئی سی سی سے اپیل کروں گا کہ ایک ہی برانڈ کی گیند پوری دنیا میں استعمال کی جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کی بولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ کا مستقبل محفوظ ہے، شاہین آفریدی، نسیم شاہ بہت اچھے بولر ہیں۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عباس بھی ایک بہترین بولر ہیں اور محمد موسی کی صورت میں بھی ایک اچھا بولر موجود ہے۔انہوں نے شاہین شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ کو انگلینڈ میں کائونٹی کھیلنے سے فائدہ ہوگا۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل سے اپیل کی کہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچز کے دوران ایک ہی برانڈ کی گیند استعمال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں