ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دودھ اور دالوں سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دودھ اور دالوں سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست کے آخری ہفتے مہنگائی میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر ، پیاز ،دال چنا ، دال مونگ ، گُڑ ، آلو ، تازہ دودھ و دہی، لہسن، مرغی ، انڈے اور ایل پی جی سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی 87 پیسے فی کلو مزید سستی ہوئی، اس کے علاوہ کیلے ، دال مسور ، دال ماش، گندم ، آٹا اور چاول کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مٹن ، بیف ، خشک دودھ ، ملبوسات، چائے، پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل ، بجلی اور گیس کے نرخ برقرار رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں