ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ’میامی فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ کیلیے نامزد

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم ‘کی جانا’ کو میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میوزک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر میوزیکل ویڈیو کو ’میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم  ‘کی جانا’ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے دی تھی۔

فلم ‘کی جانا’ کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے جب کہ اس کے کرداروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں