ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں چاقو بردار شخص کا حملہ ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

لندن: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی وارداتیں برمنگھم کے سٹی سینٹر میں پیش آئیں۔ پولیس کے مطابق چاقو مارنے کا واقعہ رات12بج کر30 منٹ پر(پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی علی الصبح 4 بج کر 30 منٹ)پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد حملہ آور گرفتار ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں