ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں فوجداری عدالت نے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت دے دی، ملزمان دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

سزائے موت پانے والے تینوں دہشت گردوں نے ساحلی شہر جدہ میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے چند روز قبل مشرقی گورنریٹ الاحسا میں 6 سال قبل حملے میں ملوث انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  ریاض میں فوجی عدالت نے مشرقی گورنریٹ الاحسا میں 2014 میں مسلح حملے میں ملوث 7 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں