ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے پر فلسطینی سفیر برہم

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی سفیر محمد نبہان نے سربیا کے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دباو پر سربیا نے اپنا دارالحکومت تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا، مسلم اکثریتی آبادی کے ملک کوسوو پر امریکی دباو تھا کہ وہ اسرائیل کو ریاست تسلیم کرے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ سربیا کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ یروشلم کا علاقہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ایک متنازعہ علاقہ ہے، اسرائیل نے 1967 میں یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس شہر پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

فلسطینی سفیر سربیا اور کوسوو کو باور کرایا کہ فیصلے سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

i24NEWS - Palestinians condemn Kosovo, Serbia declaration to open Jerusalem  embassiesi24NEWS - Palestinians condemn Kosovo, Serbia declaration to open Jerusalem  embassiesi24NEWS - Palestinians condemn Kosovo, Serbia declaration to open Jerusalem  embassies

فلسطینی سفیر نےمزید کہا کہ فلسطین اور سربیا کے درمیان جو روایتی دوستانہ تعلقات ہیں اس فیصلے سے ان پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کا فلسطین کو نقصان پہنچے گا۔

محمد نبہان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سربیا کی حکومت اور عوام واشنگٹن کے اس دباو کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی موجودگی میں سربیا اور کوسوو نے ایک دوسرے کے ساتھ معاشی تعلقات بحال کرنے کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے  جبکہ امریکی دباو پر دو علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط کیے جس میں سربیا نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا اور کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ معاہدے کے بعد سربیا نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ یروشلم میں اپنا کمرشل آفس کھول دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں