ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے”

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  امریکی عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے.

جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا انتباہ کو نظر انداز کیا.

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کے معاملے پر ہمیں سائنسدانوں کی بات کو سننا پڑے گا، ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے،اگر کل مل جائے تو لے لیں گے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں