ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: نائب صدر امر اللہ صالح کے قافلے پر بم حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم حملے میں نائب صدر امر اللہ صالح بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح حملے میں بال بال بچ گئے۔

ترجمان نائب صدر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امر اللہ صالح کے کچھ محٖافظ بھی زخمی ہوئے جب کہ وہ خیریت سے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام ہوگئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بم حملے میں افغان نائب صدر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔

ترجمان کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں