ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریٹائر پروفیسر قائم مقام وائس چانسلر مقرر

کراچی(رپورٹ:حماد حسین): محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے شہید آللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ،ڈیزائن اور ورثہ میں ریٹائرڈ پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے شہید آللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ،ڈیزائن اور ورثہ جامشورو میں وائس چانسلر کی خالی نشست پر ڈاکٹر بھائی خان شر کا بطور قائم مقام وائس چانسلر کے تقرر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائی خان شر اس سے قبل2007 سے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر آف ایکسلینس آرٹس اینڈ ڈزائن میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے تھےجہاں سے یہ 23 اپریل 2020 کو ریٹائر ہوچکے ہیں۔

زرائع مزید بتایا ہے کہ مزکورہ افسر کا سکھر بورڈ کے چئیرمین کیلئے بھی سمری بھی منظور ہوئی ہے اور ویریفیکئشن کے پروسیس میں ہے۔

واضح رہے کہ موصوف نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بیچلر آف انجینئرنگ (آرکیٹیکچر) اور پی ایچ ڈی بھی اسی شعبہ میں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں