ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق، افغانستان : امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان آج ہوگا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاکے بارے میں اہم اعلان کریں گے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر آج عراق اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی تعداد میں کمی کا اعلان کریں گے جبکہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے بھی اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت امریکا کے 8ہزار 600 سے زائد فوجی اہلکار تعینات ہیں جبکہ امریکی صدر نومبر تک یہ تعداد 4 سے 5 ہزار تک لانے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں