ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں آسٹریلوی خاتون اینکر گرفتار

چین میں معروف آسٹریلوی خاتون اینکر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے کہا ہے کہ اس نے ہائی پروفائل آسٹریلوی صحافی کو ‘قومی سلامتی’ کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے۔

چینگ لی کی نظر بندی دونوں ممالک کے مابین تعلقات خرابی کے لیے ایک نیا دھچکا ہے اور یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب چین نے اپنے شہریوں کو آسٹریلیا کے سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ “چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مجرمانہ سرگرمی” کے شبہے میں یہ “لازمی اقدامات” کیے ہیں۔

حکام کی جانب سے سی جی ٹی این کی اینکر چینگ لی کی گرفتاری کے بعد سے یہ پہلا باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ”یہ کیس ابھی بھی قانون کے مطابق تفتیش کے مراحل میں ہے” اور ملزمہ کے قانونی حقوق اور مفادات کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں