ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سی پیک  منصوبے پر سب متفق تھے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی آر آئی اور سی پیک کی اہمیت کے حوالے سے بھارت کے علاوہ سب متفق تھے،ممبران کے مطابق یہ منصوبے خطے میں روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کااجلاس اختتام پذیر ہوا ہے،ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر تمام ممبر ممالک نے اتفاق کیا،ممبران نے کورونا وبا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہاکہ روس نے وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسین تیار کرلی ہے، جو رجسٹر ہوگئی ہے،ویکسین کوپبلک گڈ کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

شاہ محمو د قریشی کا کہناتھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبران نے بھارتی رویے کا نوٹس لیا،سات ممالک کا جھکاؤایک طرف تھا جبکہ ہندوستان اپنا الگ نکتہ نظر تھا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  اجلاس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کا کردار عالمی سطح پر مرکزی نوعیت کا  ہونا چاہیے،اقوام متحدہ کے کردار کو مرکزی گردانتے ہیں توپھر قراردادوں کا بھی مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں