ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کرکٹرز کیلئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی قرار

لاہور: پی سی بی کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کیلئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی کردی۔

کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کے لیے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط لازمی کردی ہے، 6ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سیمپل حاصل کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کے دوران کرکٹرز اور تمام اسٹاف کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کورونا کلیئرنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اگر کسی کھلاڑی کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آجاتا ہے تو اتنا وقت نہیں ہوگا کہ اس کی صحت یابی کے لیے زیادہ انتظار کیا جا سکے، اسی لیے ریزرو پلیئرز کا ایک پول پہلے سے منتخب کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں