ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیروت کی بندرگاہ پر ہول ناک آگ بھڑک اٹھی

بیروت: تباہ شدہ بندرگاہ پر گزشتہ دھماکے میں بچ جانے والے گودام میں نئی آتش زدگی کے باعث شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر جمعرات کے روز ہول ناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں شعلے اور دھواں آسمان چھونے لگا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کے گودام میں تباہ کن دھماکے کے ایک ماہ 6 روز کے بعد آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لبنان کے ایک عسکری ذریعے کے مطابق آگ ٹائروں اور تیل کے ایک گودام میں لگی، تاہم بندرگاہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آگ کی وجوہات سے متعلق فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لبنان کی انجمن ہلال احمر نے آتش زدگی کے تازہ واقعے میں لوگوں کے زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔ البتہ تنظیم کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بیروت کے مکینوں نے سوشل میڈیا پر بندرگاہ پر لگی آگ کی وڈیوز سوشل میڈیا پر پوش کیں۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ گاڑیوں سمیت بندر گاہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی آگ پر قابو پانے کی امدادی سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے بھیجا جارہا ہے۔ مقامی ٹی وی نے ایک ہیلی کاپٹر کے بندرگاہ کی فضا میں پرواز کرتے ہوئے فوٹیج بھی نشر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں