ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1940 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97 ہزار 737 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں