ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

لاہور،امیرجماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاویدقصوری سانحہ گجرپورہ زیادتی کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں

ریاض: سعودی عرب نے یکم جنوری 2021 سےکرونا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یکم جنوری 2021 سے سعودی ائیرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی اور سعودی شہری بیرون مملکت آ جا سکیں گے جب کہ خروج وعودہ (مخصوص ویزے) پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق 15 ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا  کے باعث 4 ہزار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں