ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر تعمیر کرنے کا اعلان

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی داستان رقم کرنے والی ہندو انتہاء پسند بھارتی سرکار نے غیر قانونی طور پر 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں خستہ حال مندروں کی تعمیر نو کے نام پر کئی تاریخی مساجد اور درگاہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مندر کے قیام پر کام تیز کردیا ہے جبکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے پرانے طریقہ واردات کو استعمال کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ مساجدہندوؤں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے مقبوضہ علاقے میں فوجی کارروائیوں میں اضافے کے تناظر میں جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج پرتشدد کارروائیوں کو منظم اور ادارہ جاتی انداز میں استعمال کررہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال  5 اگست 2019 سے مسلسل کرفیو کا نفاذ ہے، ہزاروں کشمیری رہنماء ، بزرگ اور نوجوان زیر حراست ہیں  جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں