ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور زون میں کھلاڑی اور انتظامیہ اراکین، میچ آفیشلز، ڈاکٹرز اور بس ڈرائیور رہ سکیں گے،کسی کو ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پی سی بی کی بسوں میں سفرکیا جائیگا۔بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کا سامان ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اگر کسی فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اپنے گھر میں 2 ہفتے آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔آئسولیشن میں رہنے والے افراد کو2 منفی ٹیسٹ کے بعد بائیو سیکیور ماحول میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں