ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ میرا پر دھوکادہی سے گھرنام کروانے کا مقدمہ دائر

لاہور: اسکینڈل کوئین میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔

سول کورٹ میں  ادکارہ میرا کے  گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول  جج عدنان علی نے تسلیم کوثر نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی، میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا، میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتےہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں