ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کے اعزاز میں تقریب

کراچی(اے پی پی) سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ، کمنٹیٹر اور فرسٹ کلاس کرکٹر قمراحمد کے اعزاز میں جمعہ کو کراچی پریس کلب (کے پی سی) میں تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قمر احمد کو شیلڈ اور کلب کی اعزازی لائف ممبر شپ دی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایوارڈ یافتہ 450 ٹیسٹ میچوں کی کوریج کرنے والے سینیئر صحافی قمر احمد نے جونیئر اسپورٹس جرنلسٹس پر زور دیا کہ وہ غیر اہم اور غیر مصدقہ خبروں کو بریکنگ نیوز بناکر پیش نہ کریں اور کسی بھی خبر میں اپنی ذاتی چاہت کو درمیان میں نہ لائیں۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافتی کیرئیر میں اپنے تجربات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ قبل ازیں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر، اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں نے سینیئر صحافی قمر احمد کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کی صحافتی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں